Friday 17 January 2020

لت لگ گئی ہے

زمانے    کو    شاید    بتانا     پڑے      گا🌹
نیا     رنگ     اپنا     دکھانا     پڑے    گا🌹

قیادت،   امامت،    خلافت    کی   خاطر🌹
جوانوں  کو   پھر   سے   جگانا  پڑے  گا🌹

جنہیں  خانقاہوں  کی  لت  لگ  گئی  ہے🌹
اُنہیں  پھر  سے  میداں  میں لانا پڑے گا🌹

فقط  تسبِحوں  سے  نہیں  ملتی   جنت🌹
خدا    کے    لئے    سر    کٹانا   پڑے   گا🌹

جو  تاریکیوں   کو   مٹادے   جہاں  سے🌹
دیا  کوئی    ایسا    جلانا       پڑے     گا🌹

جہاں   پر   محبت     کا   ہو   بول   بالا🌹
کوئی   شہر   ایسا    بسانا     پڑے     گا🌹

ﺻِﺮَﺍﻁَ       ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ        ﺃَﻧْﻌَﻤْﺖَ       ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢ🌹
تمہیں  خود  کو  اُس  پر  چلانا  پڑے گا🌹

جو عاصی ہیں مغضوب ہیں ضالّیں ہیں🌹
   کو  اُن  سے   بچانا  پڑے گا🌹

دہلی کا پروٹیسٹ جاری، جامعہ ملیہ کے طلبہ نے وہ کام کر دکھایا جس کا انتظار ستر برسوں سے تھا:

**دہلی کا پروٹیسٹ جاری، جامعہ ملیہ کے طلبہ نے وہ کام کر دکھایا جس کا انتظار ستر برسوں سے تھا:سجاد نعمانی*
واضح ہوکہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ اور عام شہریوں کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ جامعہ کے طلبہ نے وہ کردکھایا جس کا انتظار ستر برسوں سے تھا،انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں جو مختلف حربے اور دھوکے سے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے اب یہی عوام انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لۓ سڑکوں پر آگۓ ہیں،میں جامعہ نگر اور شاہین باغ کے نوجوانوں اور خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
---------------------------------------. 
*ناگپور:بی جے پی کے گڑھ میں کانگریس نے لہرایا پرچم،بی جے پی کو لگا جھٹکا،کانگریس بنی سب سے بڑی پارٹی*
واضح ہوکہ کانگریس نے ناگپور میں منعقدہ ضلع پریشد انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی ہے ناگپور ضلع پریشد میں کل 58حلقے ہیں۔ کانگریس نے58 میں سے 31 سیٹیں جیت لیں۔اس طرح کانگریس ناگپور ضلع پریشد میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے خاص بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے آبائی گائوں ناگپور ضلع کے ڈھپیوڈا میں ضلع پریشد سیٹ پر بھی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا.
---------------------------------------
*بارش اور ٹھنڈ کے باوجود دیوبند میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری*
واضح ہوکہ ٹھنڈ کے موسم میں جہاں بادل سے بارش کی بوندیں بھی گررہی ہیں لیکن اس موسم کے باوجود بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے،ایسے موسم کا سامنے کرنے کیلۓ لوگوں نے اپنی چھتریوں کا انتظام تو کیا لیکن اس پر بھی No CAA.No NRC لکھنا نہ بھولے،یہ منظر کل دیوبند میدان میں جمعیة کی جانب سے جاری احتجاج میں دیکھنے کو ملا، اس احتجاج میں آزادی اور انقلاب زندہ آباد کا نعرہ بلند کرتے ہوۓ اس کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
---------------------------------------.
*مرکزی پالیسی کے خلاف ”بھارت بند“ کا زبردست اثر*
واضح ہوکہ ملک کی کئی ٹریڈ یونینوں اوربینک ملازمین یونینوں نے کی جانب سے(8 جنوری کو)بھارت بند کا ملک بھر میں زبردست اثر دیکھنے کو ملا،ہڑتال کا اثر بینک،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات اور کروڑوں کے کاروبار پر پڑا،کٸ جگہ توڑ پھوڑ اور آگ زنی بھی ہوٸ، ریلوے کو روک کر بھی احتجاج کیا گیا،ہماچل پردیش،ہریانہ، پنجاب،بہار،اترپردیش،مدھیہ پردیش،راجستھان،اڑیسہ، تلنگانہ،کیرالہ،مغربی بنگال، آسام،تری پورہ،کرناٹک،تمل ناڈو ، مہارشٹرا،چھتیس گڈھ اور آندھرا پردیش وغیرہ سے مزدوروں کے دھرنے و مظاہرے اور عوامی ریلیاں بھی نکالی گٸیں،بعض جگہوں پر اسی کیساتھ ساتھ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بھی احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
---------------------------------------
*شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار کے موتیہاری میں لاکھوں لوگوں نے کیا احتجاج*
واضح ہوکہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے،کل بہار کے موتہاری ضلع میں لاکھوں لوگوں نے پر امن احتجاج کیا،اس پرامن احتاج کو جمعیة علماء،جماعت اسلامی،جماعت اہل حدیث،آر جے ڈی سمیت درجنوں تنظیموں نے ساتھ دیا،اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس کالے قانون کو واپس لے اور ساتھ ہی جے این یو کے معاملے میں انصاف کا نعرہ بھی بلند کیا گیا۔
---------------------------------------
*بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا 9 جنوری سے سی اے اے کے خلاف شروع کرینگےگاندھی امن مارچ*
واضح ہوکہ سی اےاے کی مخالف صرف بی جےپی مخالف پارٹیاں نہیں ہیں بلکہ بی جے پی کے بھی بھت سارے لیڈران ہیں لھذا کل جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا ، شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر مودی سرکار کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا۔اور  سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 9 جنوری سے گاندھی امن مارچ نکالنے کی بات کہی۔
---------------------------------------
*ریاست کی خصوصى حيثيت کی بحالى تک الیکشن نہیں لڑوں گا:محمد اکبر لون کا اعلان*
واضح ہوکہ نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک کوئی بھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔انہوں نے جموں وکشمیر میں کل یہ اعلان کیا ہے۔
---------------------------------------
*سی اے اے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں سے متعلق مرکز کی درخواست پر 10 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت*
واضح ہو کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے منتقلی سے متعلق مرکز کی درخواست پر سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ نے اپنی رضامندی دے دی ہے
مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی زیر التوا درخواستوں کو  سپریم کورٹ میں منتقلی کا مطالبہ کیا مرکز نے عدالت سے درخواست کی سماعت جلد کرنے کی درخواست کی عدالت جمعہ کو مرکز کی منتقلی کی درخواست پر غور کرے گی.
---------------------------------------
*سی اے اے کی حمایت میں ریلی نکالنے پر بی جے پی کے 300 کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج*
واضح ہو کہ ممبر پارلیمنٹ گومن سنگھ ڈمور کی سربراہی میں بی جے پی نیتاؤں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی نکالی پولیس نے شہر میں امن کی خلاف ورزی کرنے پر مدھیہ پردیش کے جھابوا میں بی جے پی کے 300 نیتاؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اس ریلی میں بی جے پی قائدین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔معلومات کے مطابق ،ریلی سے قبل پارٹی کے رہنما اور کارکن گاؤں کے لوگوں کو لیکر بڑی تعدادمیں گراؤنڈ میں جمع ہوگئے جہاں  پر سب نے پہلے قومی ترانہ گایا۔اس کے بعد، بی جے پی کارکنوں نے کلکٹر کے دفتر تک مارچ کیا۔
---------------------------------------
*دہلی-این سی آر میں بھاری بارش، راجدھانی آنے والی16ٹرینیں لیٹ، پہاڑی علاقوں میں برف باری*
واضح ہو کہ راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں منگل شام کووقفے وقفے سے بارش ہوئی،لیکن کل صبح سے  دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہوا ہے۔ دہلی میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔  اسی کے ساتھ ہی ، دہلی آنے والی 16 ٹرینیں ایک سے آٹھ گھنٹے لیٹ ہیں یہاں تک کہ پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔
---------------------------------------
*مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: چھان بین کے بعدسی بی آئی نے کورٹ کو رپورٹ پیش کی۔کہا جن لڑکیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان کو ماردیاگیاوہ زندہ ہیں کنکال کسی اور کے ہیں*
واضح ہوکہ مظفر پور کے مشہور شیلٹر ہوم کیس کی چھان بین ہوئی اورکل سی بی آئی نے سپریم کورٹ کوبتایاکہ  شیلٹر ہوم میں کسی لڑکی کاقتل نہیں ہواتھا سی بی آئی نے جسٹس بوبڑے کو یہ بھی بتایاکہ جانچ پور ہوگئی ہے جن بچیوں کاقتل ہونا بتایا گیاوہ زندہ ہیں اورجوکنکال برآمد ہوئے ہیں فرانسک تفتیش سے معلوم ہوا ہے وہ کسی اور کے تھے۔
---------------------------------------
*ممبئی: مسلمانوں کے لۓ پانچ فیصد ریزرویشن کا مطالبہ:ابو عاصم اعظمی*
واضح ہوکہ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ایک بار پھر ریاست کے مسلمانوں کےلئے 5فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔SC/ ST(ایس سی/ایس ٹی)کو دیئے گئے ریزرویشن میں توسیع کے بارے میں آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا،ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ سچر کمیٹی،رنگناتھ مشرا کمیٹی اور عبد الرحمن کمیٹی کی سفارش پر، ریاست کے مسلمانوں کےلئے 5 فیصد ریزرویشن کا اعلان سابقہ کانگریس این سی پی حکومت نےکیا تھا جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا، لیکن بعد میں دیویندر فڈنویس کی بی جے پی حکومت نے ریزرویشن پر عمل درآمد نہیں کیا۔
---------------------------------------
*لکھنؤ میں وکیل کا بہیمانہ قتل پرینکا نے پھر پولیس انتظامیہ پر اثھائے سوالات*

واضح ہو کہ اترپردیش کے دارالحکومت میں نڈر مجرم ایک کے بعد ایک پولیس کو چیلنج کررہے ہیں بدھ کے روز وکیل کے بہیمانہ قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے بتایا جارہا ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے رات گئے ایک تیز دھار ہتھیار سے مارا گیا واقعے کے خلاف احتجاج میں وکلاء نے لاش کو براہ راست کلکٹریٹ کے احاطے کے اندر رکھ کر پوسٹ مارٹم کے بعد زبردست احتجاج کیا پولیس انتظامیہ نے مردہ باد کے نعرے لگائے اس احتجاج میں ترقی پسند سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو نے بھی حصہ لیا۔
---------------------------------------
*امریکہ کےساتھ تناؤ کو کم کرنےکیلئے بھارت کے کسی بھی اقدام کا ہم خیرمقدم کریں گے:ایران*
واضح ہو کہ ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اگر ہندوستان'ایران اور امریکہ'کے مابین تنازعہ کو کم کرنے کے لئے کوئی بھی پرامن اقدام کرتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔  ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چیگینی نے امید ظاہر کی ہے کہ اب دونوں ممالک (ایران امریکہ) کے مابین کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا ہندوستان میں ایران کے سفیر نے عراق میں امریکی اڈوں پر ایران کے ذریعہ کئے گئے میزائل حملے کے چند گھنٹے بعد یہ بات کہی۔
---------------------------------------
*امریکی صدر ٹرمپ کا دعوى،ایران کے حملے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں مارا گیا،اب کہى یہ بڑى بات*
واضح ہو کہ ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع اور کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وہائٹ ہاوس سے عوام کو خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملہ پر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں امریکہ کا صدر ہوں ، اس وقت تک ایران کبھی بھی نیوکلیائی طاقت نہیں بن پائے گا۔اور ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ذریعہ کئے گئے حملے میں ہمارا کوئی بھی فوجی نہیں مارا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کچھ نقصان ہوا 

Thursday 16 January 2020


*ابھی کچھ دیرپہلےضلع ارریہ کےجوکی ہاٹ بلاک کےMLA جناب شاہنوازعالم صاحب نے بتایاکہCAA+NRC+NPR کےخلاف روزاول سے مضبوط لڑائی لڑنے والے اپوزیشن لیڈراورسابق نائب وزیراعلی بہارجناب تیجسوی یادو صاحب مورخہ17/جنوری2020بروزجمعہ ارریہ آرہے ہیں اور بعدنمازجمعہ مذکورہ بالاموضوع پرارریہ کالج کے وسیع وعریض میدان میں احتجاجی مظاہرہ کوخطاب کریں گے*۔
*اب تک ریاست اور بیرون ریاست ہورہے تمام احتجاجی مظاہرےکوجس طرح ہم اور آپ نےکامیابی سےہم کنارکیا ہے؛اسی طرح ارریہ کی سرزمین پراس نوجوان لیڈرکی آواز میں آواز لگاکراپنےصداۓ احتجاج کوبلند کرناہے اوربطورخاص بہارکی موجودہ سرکارکی دوغلی پالیسی کو بےنقاب کرناہے*۔
*جمعیت علماءارریہ کےتمام 9/بلاکوں کےعہدیداران، اراکین ومحبین اورضلع کے تمام سیکولروغیوربھائیوں سےاپیل ہےکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باخبرکرتے ہوئےاس احتجاجی مظاہرےکو کامیاب بنائیں!*
*محمداطہرالقاسمی*
 *جنرل سکریٹری جمعیت علماءارریہ*
*9/جنوری2020*

ازاد ھندوستان کی پکار۔

اس تحریر کو پوری پڑھکر سارے گروپوں میں شیر کریں۔
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آخیر آمیت شاہ کی کیا مجبوری ہے؟ وہ آپنی ضد پر کیوں آڑے ہیں۔ آمیت شاہ انسانیت کے دشمن کیوں بنا ہوا ہے۔؟ اس کو خود بھی پتہ ہیک یہ سارے قانون انسانیت کے  اور بھارت کے عوام کے خلاف ہے۔ اس کالے قانون سے بھارت کی عوام پر اور ایک جنگ کا خطرہ صاف نظر آرہا ہے۔

انسان دشمن آمیت شاہ کے اندر ذرا برابر بھی انسانیت باقی رہتی اور عقل رہتی تو بھارت کےلوگوں کو جو باپ دادا پردادا سے  ھندوستان میں رہتے آئے ہیں  خود ایک ھندوستانی ہونے کا ثبوط ہے۔ اس سے زیادہ اور کیا ثبوط چاہیئے۔
پہلے ھندوستانیوں کے مسائل کو حل کرو۔ باھر سے لوگوں کو لا کر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ؟ یہ سراسر انسانیت کے اصول کے خلاف ہے۔ BJP الیکشن کے دوران VBM کو ھائجیک کر کے جیت حاصل کر لی ہے۔ ورنہ بی جے پی جیت ہی نہیں سکھتی۔ کیونک ان کی گندی زہنیت کا بھارت کی عوام کو پہلے ہی پتہ تھا۔ 

🌍 115 ایک سو پندرا کروڈ ھندوستانی عوام کہاں جائیگی۔
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑاؤ کا مطلب اب عوام سمجھ چکی ہے۔

موجودہ حکومت بھارت کی آمن وشانتی کیلئے خطرہ ہے۔
NRC CAA NPR
بھارت کے عوام کیلئے خطرہ

 NRC CAA NRP
بی جے پی RSS کے دباؤ پر آمیت شاہ بھارت کی عوام پر زبردستی اس کالے قانون کو لاگو کرانا چاہتی ہے۔ ورنہ ان کی حکومت ختم ہوجائیگی۔ تمام سیکولر پارٹی اور بعارتی عوام اس کالے قانون کے خلاف ہے۔ اس سے صاف ظاھر ہوتا ہے آمیت شاہ بھارت کی ایک 115 سو پندرا کروڈ عوام سے  لڑنا چاہتے ہیں۔
جو قانوں عوام کو قابل قبول نہیں  ویسے قانون سے بھارت کی آمن وشانتی کیلئے خطرہ ہے۔ اسی لیئے پورے ھندوستان میں اس کالے قانون کے خلاف احتجاجات ہورہے ہیں اور حکومت کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ اتنے احتجاج کے باجود آمیت شاہ اپنے ضد پر قائم ہے۔ آمیت شاہ کی کچھ تو مجبوری ہوگی۔ بی جے پی ھندوستان کی آمن وشانتی ک دشمن ہیں آگر آمیت شاہ ھر کالے قانون کو طاقت  کے زور پر عوام پر زبرستی لاگو کیا تو بھارت کی عوام خاموش نہیں بیٹےگی عوام اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار کھڑی ہے اب بھارت کی عوام کے پاس حکومت سے جنگ کرنے کی علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا ہے۔ عوام  اس کالے قانوں سے بلکل راضی نہیں ہے۔ اور یہ قانون  انسانیت کے خلاف ہے۔ بھارت کی عوام کو BJP حکومت پر بھروسہ نہیں رہا ہے۔  حکومت  سنگھی اور آر یس یس کے ساتھ مل کر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت کرنے کے بجائے آریس یس کے گنڈوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ شاید بھارت کی پولیس بھی آر یس یس کے گنڈوں  سے ڈرتی ہے اس لیئے پولیس RSS اور بجرگ دل اور سنگھی کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ یہ لوگ قانون کو اپنے ھاتھ لیئے ہوئے ہیں یہی کام عوام کرے تو قانون ان کو یاد آتا ہے۔ اور بے گناہ لوگوں پر گولی چلاتی ہے اور لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بیھجتی ہیے ڈیٹیشن سینٹر پورے بھارت میں تیار ہوچکا ہے۔  اس وقت پورے بھارت میں گنڈا راج ہے۔  پولیس اور RSS کے گنڈے کھلے عام دکانوں  اور  گھروں اور اداروں میں گھس کر مار پیٹ کررہی ہے۔ آور دکانوں اور عوام کی ملکیت کو نقصان پہنچا رہی ہے اور لوگوں کا قتل کر کے عوام کو ڈرانے کا کام کررہی ہے۔  امت کی ماں بہنوں کی عزت وآبرو کھلے عام لوٹی جارہی ہے۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑاؤ کا مطلب یہی ہے  یہ حکومت کے  گنڈے  امت کی بیٹیوں پر پڑاؤ ڈالینگے ان کی عزت وآبرو لوٹینگے۔ یہ لوگ  ھمیں  اپنی بیٹیوں کو بچانے کو کہے رہے ہیں۔   آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ آمیت شاہ مودی یوگی اور سنگی آر یس یس  کے اندر کی  انسانیت ختم ہوچکی اب یہ لوگ  وحشی درندے بن چکے ہیں۔  RSS کے گنڈے بھارت کے ایک سو پندرا 115 کروڈ لوگوں کو ختم کرنے کی کھلی دھمکی دے رہی ہے  ھندوستان کی ھائ کورٹ اور  سپریم کوٹ بھی ان کے تابع ہے  دونوں عدلیہ اپنی وقار کھو چکی ہے بھارت کا مستقبل خطرہ میں ہے۔ بھارت پوری طرح مالی اعتبار سے کمزور ہوچکا ہے غریبی اور مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں۔
  ایسے حکمرانوں کو بھارت کی حکومت پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یا تو وہ حکومت سے دستبردار ہو جائے یا پھر عوام ان کو اتارنے کیلئے تیار ہے۔

کسی بھی حال میں بھارت کے آئین  اور بھارت کی ماں بہنوں اور بیٹیوں کو بچانا ہے اور یہ کام عوام کے ہاتھ میں  ہے۔

عوام کے ایک  ہاتھ میں لاٹھی اور دوسرے ھاتھ میں پھانسی کا پھندہ ہوگا۔ فیصلہ بھی عوام کو کرنی ہوگی ہے اور غداروں کو سزا بھی عوام کو دینی ہوگی۔
ایسا کرنے سے پوری دنیا میں ایک ریکارڈ قائم  ہوگا آنیوالی نسل اپنی بچوں کو ھماری مثال دےنگے۔
اب عوام کو تیار رہنے کی ضرورت ہے وقت بہت کم ہے۔ کبھی کسی وقت یہ وحشی دردندے آپ  کی ماں بہنوں کی عزت وآبرو لوٹ سکھتے ہیں۔ جو ڈر گیا وہ مر گیا۔
 اٹھو جاگو اور چلو آئے ھندوستان والو۔
بھارت کو ظالم حکمرنوں سے بچالو آئے ھندوستان والو۔
26 جنوری سے پہلے پہلے NRC CAA NPR کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا۔ اور بابا صاحب کے قانون پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ ورنہ حکومت کو استفی دینا ہوگا۔ انقلاب زندہ باد۔

ھندوستانی عوام کی آواز۔ھم سب آپ کے ساتھ ہے۔

ایک اہم ا علان

हके ک اہم علان



تمام احباب خبردار کیا جارہاہے کہ ضلع کٹیہار کے کچھ گاوں بشمول نیمول میں بی جے پی کے دس بارہ لوگوں کاگروپ کے ذریعےسےN P R. کا کم شروع کیا جاچکا ہے جس کا طریقہ کر کچھ اس طرح سے ہے کہ یہ افرادان محلات اور گاوں کوٹارگیٹ کر رہے ہیں جہاں پر مرد حضرات گھر پر یاتو کم رہتے ہیں یا کم پڑھے لکھے ہیں پھر



  اور پیسے کافنڈ آرہاہے جسکو آپ کا مکھیا کھا جا رہاہے لہذا آپ لوگ اپنا اپنا نام اس رجسٹر میں درج کرا ئیں اور آدھار کارڈ راشن کارڈ مبائل نمبر دیکر دستخط کرائیں



دوستو یہ کل کا ہی واقعہ ہے جو نیمول اور دیگر گاوں کاہے اسلیے ہرشخص سے گذارش ہے کہ جس حدتک ہوسکے اس بات کو اپنے گاوں علاقہ کے ہرفرد تک پہونچاکر انکے ناپاک کو شس کو نا کام کریں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے



غصہ کا مثبت پہلو

غصہ کا مثبت پہلو

غصہ (anger) کو عام طور پر ایک بری چیز سمجها جاتا ہے- لیکن خالق نے کوئی بری چیز پیدا نہیں کی- اور غصہ بهی ایک  تخلیق ہے- اس لئے وه شر محض نہیں هو سکتا- غصہ انسانی فطرت کے اندر جاری هونے والا ایک عمل ہے- غصہ اپنے آپ نہیں آتا- غصہ آنے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی آدمی آپ کو مشتعل کر دے- غصہ برین اسٹارمنگ (brain storming) کا ذریعہ ہے-

جب کسی آدمی کو غصہ آتا ہے تو اس کے دماغ میں غیر معمولی تعداد میں انرجی خارج هوتی ہے- یہ کسی انسان کے لئے ایک بے حد اهم وقت هوتا ہے- اس وقت آدمی کے لئے دو امکانات هوتے ہیں- وه اپنی خارج شده انرجی کو منفی رخ میں ڈائیورٹ کرے- یا وه اس کو مثبت رخ میں ڈائیورٹ کر دے-

آدمی اگر اپنی انرجی کو منفی رخ میں ڈائیورٹ کرے گا تو اس سے اس کے اندر ٹینشن، نفرت، انتقام حتی کہ تشدد کا مزاج پیدا هو جائے گا- یہ چیزیں بلاشبہہ انسان کی ہلاکت کا ذریعہ ہیں- اس کے برعکس اگر انسان اپنی انرجی کو مثبت رخ میں ڈائیورٹ کرے تو اس سے اس کے اندر ذہنی ارتقا، فکری تخلیقیت، تعمیری مزاج اور مثبت سوچ پیدا هو گی- اور یہ تمام چیزیں انسان کی شخصیت کی اعلی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہیں-
 

غصہ کے وقت پیدا هونے والی انرجی کومثبت رخ میں ڈائیورٹ کرنے کے لیے کسی مزید کوشش کی ضرورت نہیں- یہ عمل فطرت کے قانون کے تحت آدمی کے اندر اپنے آپ ظہور میں آتا ہے- شرط صرف  ایک ہے- اور وه یہ کہ آدمی غصہ کے وقت چپ هو جائے- اگر آدمی اس وقت اس ذہنی انضباط (intellectual discipline) کا ثبوت دے تو اس کی فطرت خود عمل کرے گی اور غصہ کے وقت خارج هونے والی انرجی کو اپنے آپ مثبت رخ پر موڑ دے گی-

لت لگ گئی ہے

زمانے    کو    شاید    بتانا     پڑے      گا🌹 نیا     رنگ     اپنا     دکھانا     پڑے    گا🌹 قیادت،   امامت،    خلافت    کی   خاطر🌹 ...