Thursday 16 January 2020

غصہ کا مثبت پہلو

غصہ کا مثبت پہلو

غصہ (anger) کو عام طور پر ایک بری چیز سمجها جاتا ہے- لیکن خالق نے کوئی بری چیز پیدا نہیں کی- اور غصہ بهی ایک  تخلیق ہے- اس لئے وه شر محض نہیں هو سکتا- غصہ انسانی فطرت کے اندر جاری هونے والا ایک عمل ہے- غصہ اپنے آپ نہیں آتا- غصہ آنے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی آدمی آپ کو مشتعل کر دے- غصہ برین اسٹارمنگ (brain storming) کا ذریعہ ہے-

جب کسی آدمی کو غصہ آتا ہے تو اس کے دماغ میں غیر معمولی تعداد میں انرجی خارج هوتی ہے- یہ کسی انسان کے لئے ایک بے حد اهم وقت هوتا ہے- اس وقت آدمی کے لئے دو امکانات هوتے ہیں- وه اپنی خارج شده انرجی کو منفی رخ میں ڈائیورٹ کرے- یا وه اس کو مثبت رخ میں ڈائیورٹ کر دے-

آدمی اگر اپنی انرجی کو منفی رخ میں ڈائیورٹ کرے گا تو اس سے اس کے اندر ٹینشن، نفرت، انتقام حتی کہ تشدد کا مزاج پیدا هو جائے گا- یہ چیزیں بلاشبہہ انسان کی ہلاکت کا ذریعہ ہیں- اس کے برعکس اگر انسان اپنی انرجی کو مثبت رخ میں ڈائیورٹ کرے تو اس سے اس کے اندر ذہنی ارتقا، فکری تخلیقیت، تعمیری مزاج اور مثبت سوچ پیدا هو گی- اور یہ تمام چیزیں انسان کی شخصیت کی اعلی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہیں-
 

غصہ کے وقت پیدا هونے والی انرجی کومثبت رخ میں ڈائیورٹ کرنے کے لیے کسی مزید کوشش کی ضرورت نہیں- یہ عمل فطرت کے قانون کے تحت آدمی کے اندر اپنے آپ ظہور میں آتا ہے- شرط صرف  ایک ہے- اور وه یہ کہ آدمی غصہ کے وقت چپ هو جائے- اگر آدمی اس وقت اس ذہنی انضباط (intellectual discipline) کا ثبوت دے تو اس کی فطرت خود عمل کرے گی اور غصہ کے وقت خارج هونے والی انرجی کو اپنے آپ مثبت رخ پر موڑ دے گی-

No comments:

Post a Comment

لت لگ گئی ہے

زمانے    کو    شاید    بتانا     پڑے      گا🌹 نیا     رنگ     اپنا     دکھانا     پڑے    گا🌹 قیادت،   امامت،    خلافت    کی   خاطر🌹 ...