Friday 17 January 2020

دہلی کا پروٹیسٹ جاری، جامعہ ملیہ کے طلبہ نے وہ کام کر دکھایا جس کا انتظار ستر برسوں سے تھا:

**دہلی کا پروٹیسٹ جاری، جامعہ ملیہ کے طلبہ نے وہ کام کر دکھایا جس کا انتظار ستر برسوں سے تھا:سجاد نعمانی*
واضح ہوکہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ اور عام شہریوں کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ جامعہ کے طلبہ نے وہ کردکھایا جس کا انتظار ستر برسوں سے تھا،انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں جو مختلف حربے اور دھوکے سے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے اب یہی عوام انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لۓ سڑکوں پر آگۓ ہیں،میں جامعہ نگر اور شاہین باغ کے نوجوانوں اور خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
---------------------------------------. 
*ناگپور:بی جے پی کے گڑھ میں کانگریس نے لہرایا پرچم،بی جے پی کو لگا جھٹکا،کانگریس بنی سب سے بڑی پارٹی*
واضح ہوکہ کانگریس نے ناگپور میں منعقدہ ضلع پریشد انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی ہے ناگپور ضلع پریشد میں کل 58حلقے ہیں۔ کانگریس نے58 میں سے 31 سیٹیں جیت لیں۔اس طرح کانگریس ناگپور ضلع پریشد میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے خاص بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے آبائی گائوں ناگپور ضلع کے ڈھپیوڈا میں ضلع پریشد سیٹ پر بھی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا.
---------------------------------------
*بارش اور ٹھنڈ کے باوجود دیوبند میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری*
واضح ہوکہ ٹھنڈ کے موسم میں جہاں بادل سے بارش کی بوندیں بھی گررہی ہیں لیکن اس موسم کے باوجود بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے،ایسے موسم کا سامنے کرنے کیلۓ لوگوں نے اپنی چھتریوں کا انتظام تو کیا لیکن اس پر بھی No CAA.No NRC لکھنا نہ بھولے،یہ منظر کل دیوبند میدان میں جمعیة کی جانب سے جاری احتجاج میں دیکھنے کو ملا، اس احتجاج میں آزادی اور انقلاب زندہ آباد کا نعرہ بلند کرتے ہوۓ اس کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
---------------------------------------.
*مرکزی پالیسی کے خلاف ”بھارت بند“ کا زبردست اثر*
واضح ہوکہ ملک کی کئی ٹریڈ یونینوں اوربینک ملازمین یونینوں نے کی جانب سے(8 جنوری کو)بھارت بند کا ملک بھر میں زبردست اثر دیکھنے کو ملا،ہڑتال کا اثر بینک،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات اور کروڑوں کے کاروبار پر پڑا،کٸ جگہ توڑ پھوڑ اور آگ زنی بھی ہوٸ، ریلوے کو روک کر بھی احتجاج کیا گیا،ہماچل پردیش،ہریانہ، پنجاب،بہار،اترپردیش،مدھیہ پردیش،راجستھان،اڑیسہ، تلنگانہ،کیرالہ،مغربی بنگال، آسام،تری پورہ،کرناٹک،تمل ناڈو ، مہارشٹرا،چھتیس گڈھ اور آندھرا پردیش وغیرہ سے مزدوروں کے دھرنے و مظاہرے اور عوامی ریلیاں بھی نکالی گٸیں،بعض جگہوں پر اسی کیساتھ ساتھ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بھی احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
---------------------------------------
*شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار کے موتیہاری میں لاکھوں لوگوں نے کیا احتجاج*
واضح ہوکہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے،کل بہار کے موتہاری ضلع میں لاکھوں لوگوں نے پر امن احتجاج کیا،اس پرامن احتاج کو جمعیة علماء،جماعت اسلامی،جماعت اہل حدیث،آر جے ڈی سمیت درجنوں تنظیموں نے ساتھ دیا،اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس کالے قانون کو واپس لے اور ساتھ ہی جے این یو کے معاملے میں انصاف کا نعرہ بھی بلند کیا گیا۔
---------------------------------------
*بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا 9 جنوری سے سی اے اے کے خلاف شروع کرینگےگاندھی امن مارچ*
واضح ہوکہ سی اےاے کی مخالف صرف بی جےپی مخالف پارٹیاں نہیں ہیں بلکہ بی جے پی کے بھی بھت سارے لیڈران ہیں لھذا کل جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا ، شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر مودی سرکار کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا۔اور  سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 9 جنوری سے گاندھی امن مارچ نکالنے کی بات کہی۔
---------------------------------------
*ریاست کی خصوصى حيثيت کی بحالى تک الیکشن نہیں لڑوں گا:محمد اکبر لون کا اعلان*
واضح ہوکہ نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک کوئی بھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔انہوں نے جموں وکشمیر میں کل یہ اعلان کیا ہے۔
---------------------------------------
*سی اے اے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں سے متعلق مرکز کی درخواست پر 10 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت*
واضح ہو کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے منتقلی سے متعلق مرکز کی درخواست پر سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ نے اپنی رضامندی دے دی ہے
مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی زیر التوا درخواستوں کو  سپریم کورٹ میں منتقلی کا مطالبہ کیا مرکز نے عدالت سے درخواست کی سماعت جلد کرنے کی درخواست کی عدالت جمعہ کو مرکز کی منتقلی کی درخواست پر غور کرے گی.
---------------------------------------
*سی اے اے کی حمایت میں ریلی نکالنے پر بی جے پی کے 300 کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج*
واضح ہو کہ ممبر پارلیمنٹ گومن سنگھ ڈمور کی سربراہی میں بی جے پی نیتاؤں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی نکالی پولیس نے شہر میں امن کی خلاف ورزی کرنے پر مدھیہ پردیش کے جھابوا میں بی جے پی کے 300 نیتاؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اس ریلی میں بی جے پی قائدین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔معلومات کے مطابق ،ریلی سے قبل پارٹی کے رہنما اور کارکن گاؤں کے لوگوں کو لیکر بڑی تعدادمیں گراؤنڈ میں جمع ہوگئے جہاں  پر سب نے پہلے قومی ترانہ گایا۔اس کے بعد، بی جے پی کارکنوں نے کلکٹر کے دفتر تک مارچ کیا۔
---------------------------------------
*دہلی-این سی آر میں بھاری بارش، راجدھانی آنے والی16ٹرینیں لیٹ، پہاڑی علاقوں میں برف باری*
واضح ہو کہ راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں منگل شام کووقفے وقفے سے بارش ہوئی،لیکن کل صبح سے  دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہوا ہے۔ دہلی میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔  اسی کے ساتھ ہی ، دہلی آنے والی 16 ٹرینیں ایک سے آٹھ گھنٹے لیٹ ہیں یہاں تک کہ پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔
---------------------------------------
*مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: چھان بین کے بعدسی بی آئی نے کورٹ کو رپورٹ پیش کی۔کہا جن لڑکیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان کو ماردیاگیاوہ زندہ ہیں کنکال کسی اور کے ہیں*
واضح ہوکہ مظفر پور کے مشہور شیلٹر ہوم کیس کی چھان بین ہوئی اورکل سی بی آئی نے سپریم کورٹ کوبتایاکہ  شیلٹر ہوم میں کسی لڑکی کاقتل نہیں ہواتھا سی بی آئی نے جسٹس بوبڑے کو یہ بھی بتایاکہ جانچ پور ہوگئی ہے جن بچیوں کاقتل ہونا بتایا گیاوہ زندہ ہیں اورجوکنکال برآمد ہوئے ہیں فرانسک تفتیش سے معلوم ہوا ہے وہ کسی اور کے تھے۔
---------------------------------------
*ممبئی: مسلمانوں کے لۓ پانچ فیصد ریزرویشن کا مطالبہ:ابو عاصم اعظمی*
واضح ہوکہ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ایک بار پھر ریاست کے مسلمانوں کےلئے 5فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔SC/ ST(ایس سی/ایس ٹی)کو دیئے گئے ریزرویشن میں توسیع کے بارے میں آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا،ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ سچر کمیٹی،رنگناتھ مشرا کمیٹی اور عبد الرحمن کمیٹی کی سفارش پر، ریاست کے مسلمانوں کےلئے 5 فیصد ریزرویشن کا اعلان سابقہ کانگریس این سی پی حکومت نےکیا تھا جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا، لیکن بعد میں دیویندر فڈنویس کی بی جے پی حکومت نے ریزرویشن پر عمل درآمد نہیں کیا۔
---------------------------------------
*لکھنؤ میں وکیل کا بہیمانہ قتل پرینکا نے پھر پولیس انتظامیہ پر اثھائے سوالات*

واضح ہو کہ اترپردیش کے دارالحکومت میں نڈر مجرم ایک کے بعد ایک پولیس کو چیلنج کررہے ہیں بدھ کے روز وکیل کے بہیمانہ قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے بتایا جارہا ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے رات گئے ایک تیز دھار ہتھیار سے مارا گیا واقعے کے خلاف احتجاج میں وکلاء نے لاش کو براہ راست کلکٹریٹ کے احاطے کے اندر رکھ کر پوسٹ مارٹم کے بعد زبردست احتجاج کیا پولیس انتظامیہ نے مردہ باد کے نعرے لگائے اس احتجاج میں ترقی پسند سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو نے بھی حصہ لیا۔
---------------------------------------
*امریکہ کےساتھ تناؤ کو کم کرنےکیلئے بھارت کے کسی بھی اقدام کا ہم خیرمقدم کریں گے:ایران*
واضح ہو کہ ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اگر ہندوستان'ایران اور امریکہ'کے مابین تنازعہ کو کم کرنے کے لئے کوئی بھی پرامن اقدام کرتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔  ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چیگینی نے امید ظاہر کی ہے کہ اب دونوں ممالک (ایران امریکہ) کے مابین کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا ہندوستان میں ایران کے سفیر نے عراق میں امریکی اڈوں پر ایران کے ذریعہ کئے گئے میزائل حملے کے چند گھنٹے بعد یہ بات کہی۔
---------------------------------------
*امریکی صدر ٹرمپ کا دعوى،ایران کے حملے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں مارا گیا،اب کہى یہ بڑى بات*
واضح ہو کہ ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع اور کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وہائٹ ہاوس سے عوام کو خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملہ پر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں امریکہ کا صدر ہوں ، اس وقت تک ایران کبھی بھی نیوکلیائی طاقت نہیں بن پائے گا۔اور ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ذریعہ کئے گئے حملے میں ہمارا کوئی بھی فوجی نہیں مارا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کچھ نقصان ہوا 

No comments:

Post a Comment

لت لگ گئی ہے

زمانے    کو    شاید    بتانا     پڑے      گا🌹 نیا     رنگ     اپنا     دکھانا     پڑے    گا🌹 قیادت،   امامت،    خلافت    کی   خاطر🌹 ...